سیشن جج ملیرکا مجسٹریٹس کے ہمراہ لانڈھی جیل کا اچانک دورہ

سزا مکمل کرنیوالے 5 قیدیوں کو جرمانے کی ادائیگی پر رہا اورکرائے کی رقم بھی دی


Staff Reporter November 30, 2013
سزا مکمل کرنیوالے 5 قیدیوں کو جرمانے کی ادائیگی پر رہا اورکرائے کی رقم بھی دی. فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے4 جوڈیشل مجسٹریٹس کے ہمراہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کا اچانک دورہ کرکے جیل میں پابند سلاسل قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکام جاری کرتے ہوئے 5 قیدیوں کو جرمانے کی ادائیگی پر رہا کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کی شکایات پر چیف میڈیکل افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے،جمعہ کو سیشن جج ملیر نے جوڈیشل مجسٹریٹس عبدالشکور ، حسن علی ، محمد علی میمن اور آدم سنگھار کے ہمراہ ملیر جیل کا اچانک دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے اس موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ 5 قیدیوں نے فاضل ججز کو آگاہ کیا کہ انھیں عدالت سے ملنے والی سزا پوری ہوچکی ہے۔



لیکن جرمانے کی رقم وہ ادا نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے وہ جیل میں پابندسلا سل ہیں ، سائبان انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری حیدر علی حیدر اور دیگر نے قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کی فاضل ججز نے فوری رہائی کا حکم دیا اور سفری اخراجات بھی ادا کیے، قیدیوں نے جیل میں قائم اسپتال کے عملے کی شکایت کی تھی ،سیشن جج نے چیف میڈیکل افسر سجاد راہموں کو طلب کیا اور ماتحت ڈاکٹر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |