پی آئی اے کو 18مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی

پروازوں کے ذریعے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو پہنچایا جائے گا، ترجمان پی آئی اے

جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے فوٹوفائل

قومی ایئرلائن پی آئی اے کو 18 مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے صرف 2 شہروں کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملی ہے، جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، جب کہ پروازوں کے ذریعے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سعودی حکومت کی 72 گھنٹوں کی مہلت مکمل

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے مکمل طور پر معطل کردیا ہے جب کہ پاکستان سے سعودیہ اور سعودیہ سے پاکستان آپریٹ ہونے والی ائیرلائنز کو فلائٹ آپریشن کی معطلی سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد ایوی ایشن اتھارٹی، قومی و پرائیوٹ ایئرلائنز نے سعودی حکومت سے مزید مہلت کے لیے درخواست کی تھی
Load Next Story