امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 2 افراد ہلاک

طیارہ بارش اور موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا

بارش اور موسم کی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

RAWALKOT:
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مقامی ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ جلے ہوئے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔


ایئرپورٹ سے کچھ ہی فاصلے پر طیارے کا ملبہ مل گیا جس میں سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہییں کی گئی ہے۔ طیارہ ممکنہ طور بارش اور موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

فیڈرل سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جب کہ لواحقین کی اجازت کے بعد ہی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں۔ رواں برس 7 ایسے واقعات میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 
Load Next Story