بھارت کی دعوت پر پاکستان سارک کانفرنس میں وزیرمملکت سطح پر شرکت پر رضامند

سارک کانفرنس سے سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک March 15, 2020
سارک کانفرنس سے سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، وزیرخارجہ

پاکستان نے بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس میں دعوت پر وزیرمملکت کی سطح پر شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سارک کی اہمیت کو تسلیم کرلیا، بھارت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کو سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جس میں پاکستان نے وزیرمملکت کی سطح پر شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار ہیں، سارک کانفرنس سے سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہیں، آج عالمی برادری کشمیریوں کی تکلیف کو بہترطورپر سمجھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں