افغان پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ 4 ہلاک

حملہ آور اہلکار نے کارروائی کے بعد فرار ہو کر طالبان میں شمولیت اختیار کرلی


ویب ڈیسک March 15, 2020
حملہ آور اہلکار نے کارروائی کے بعد فرار ہوکر طالبان میں شمولیت اختیار کرلی، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: افغان پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندھار کے ضلع زہیرے کی ایک پولیس چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ضلعی حکام نے پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزم حملے کے بعد فرار ہو کر طالبان کی جائے پناہ میں چلا گیا اور طالبان کے ایک مقامی گروہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : افغانستان میں 2 فوجیوں کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 12 اہلکار ہلاک

دوسری جانب ترجمان طالبان نے پولیس اہلکار کے اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے اور طالبان میں شمولیت کے افغان حکومت کے دعوے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مشترکہ آپریشن کے دوران افغان اہلکار کی ساتھیوں پر ہی فائرنگ، 2 امریکی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغان فوج اور پولیس میں شامل اہلکار کی اپنے ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی ذمہ داری افغان حکومت طالبان پر عائد کرتے ہوئے حملہ آور اہلکار کو طالبان کا مخبر قرار دیتی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔