پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کی بہت خوشی ہے کرس لین

جیت کا تسلسل سیمی فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کرس لین


Mian Asghar Saleemi March 15, 2020
جیت کا تسلسل سیمی فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کرس لین - فوٹو: پی ایس ایل

لاہور قلندرز کے اوپنر کرس لین کا کہنا ہے کہ پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کی بڑی خوشی ہے، جیت کا تسلسل سیمی فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول پریس کانفرنس میں کرس لین کا کہنا تھا کہ مجھے دن میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، سنچر ی بنا کر اچھا محسوس کر رہا ہوں ،پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد سیمی فائنل میں جانا بہت ہی اچھا ہے، خالی اسٹیڈیم میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کو میدان میں اپنے اندر سے انرجی پیدا کرنی ہوتی ہے، ہم نے بیٹنگ میں مومینٹم بنایا اور اسے جاری رکھا اور کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام شائقین بالخصوص لاہور کے شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لیگ کے میچز کے دوران ہمیں سپورٹ کرنے آتے رہے۔ کرس لین نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچ کر بہت خوشی ہے ، امید ہے کہ ہم جیت کا تسلسل سیمی فائنل کے دوران بھی جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔