کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس سے فائنل میں رسائی ممکن بنائیں خوشدل شاہ

شکست کی بڑی وجہ چار نئے بولرز کو ٹیم میں شامل کرنا تھا، خوشدل شاہ


ویب ڈیسک March 15, 2020
شکست کی بڑی وجہ چار نئے بولرز کو ٹیم میں شامل کرنا تھا، خوشدل شاہ

ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی تھی، ہمارا آغاز متاثر کن نہیں رہا کسی بھی نمبر پر کھیلوں ، ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کی کوشش ہوتی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ فخر اور کرس لین آج بہت اچھا کھیلے جس کی وجہ سے قلندرز میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہے، خوشدل شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم کی ناکامی کی ایک وجہ چار اہم بولرز کو ٹیم میں بھی شامل نہ کرنا تھا، منیجمنٹ نے میچ کے دوران چار نئے بولرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا،اگلا میچ ہمارے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، ہماری کوشش ہوگی سیمی فائنل میں اچھی پرفارمنس سے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔