بدقسمتی سے اس مرتبہ اچھا پرفارم نہیں کرسکے شاداب خان

اگلے برس لیگ میں کم بیک کریں گے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ


Zubair Nazeer Khan March 15, 2020
اگلے برس لیگ میں کم بیک کریں گے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل فائیو سے باہر ہو جانے والی دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس مرتبہ اچھا پرفارم نہیں کرسکے، اگلے برس لیگ میں کم بیک کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم زیادہ تر نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تھی،کافی کچھ سیکھنے کو ملا، اس وکٹ پر بابر اور شرجیل کی وکٹ اہمیت رکھتی تھی، میں نے شروعات آل راونڈر کے طور پر کی لیکن انٹرنیشنل میں پرفارم نہ کرسکا، میچ میں دس سے پندرہ رنز ہم نے کم اسکور کیے، پورا ٹورنامنٹ بہت اچھا ثابت ہوا،کراچی جے کرکٹ شائقین نے ہہت سپورٹ کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم کےغیر ملکی کھلاڑی کافی اچھی پرفارمنس دے رہے تھے،ان کے واپس جانے سے فرق پڑھا اور انکی کمی محسوس کی،سب سے بہترین ہمارے پاکستانی کھلاڑی ہیں،پورے سیزن میں میرا اور ٹیم کا مقصد چیمپیئن بننا تھا، میرا اسٹیو اسمتھ سے موازنہ درست نہیں،اسٹیو اسمتھ ایک لیجنڈری کھلاڑی ہیں،میں بولنگ آل راونڈر ہوں،اس طرز کی وکٹ پر اسپنرز کیلئے بال کرنا مشکل تھا،جہاں بھی موقع ملے وہاں رنز کرنے کا خواہشمند ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔