کورونا وائرس لاہور قلندر کا تین کھلاڑیوں سے محروم ہونے کا امکان

سیمی فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے


Sports Reporter March 15, 2020
سیمی فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے (فوٹو : فائل)

کورونا وائرس کی وجہ سے ناک آوٹ مرحلے سے پہلے لاہور قلندرز کو دو سے تین غیر ملکی کرکٹرز سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیوڈ ویزے فلائٹ کنفرم ہونے پر کسی بھی وقت لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ڈیوڈ ویزے کی درخواست پر ان کی وطن واپسی کے لیے سفری انتظامات شروع کردئیے ہیں۔

سری لنکا کے اسپنر سیگیوپرسنا بھی نجی مصروفیات کے سبب گھر جانے میں دل چسپی رکھتے ہیں ان کی واپسی کے لیے بھی لاہور قلندرز کی انتظامیہ فلائٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سیمی فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ٹیم انتظامیہ کی خواہش ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں زیادہ سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ گھر جانے یا مزید قیام کا فیصلہ مہمان کھلاڑیوں کو خود کرنا ہے، ایک دو مزید کھلاڑیوں نے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔