سندھ میں سی این جی کی 3 روزہ بندش کا اعلان

سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے، ترجمان


Staff Reporter March 15, 2020
سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے، ترجمان . فوٹو : فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی صارفین کو رواں ہفتے تین روز سی این جی کی بندش کا سامنا ہوگا۔

کمپنی ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 16 مارچ بروز پیر، 18 مارچ بدھ اور 20 مارچ بروز جمعہ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔