حب میں ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

مرنے والے تینوں افراد اورنگی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر کے رہائشی تھے، ایدھی حکام


Staff Reporter March 15, 2020
مرنے والے تینوں افراد اورنگی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر کے رہائشی تھے، ایدھی حکام (فوٹو : انٹرنیٹ)

حب میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، تمام افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اتوار کی شام حب میں نورانی کراسنگ کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار موقع پر پہنچے اور ہلاک و زخمیوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کیا۔

ایدھی حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت دس سالہ محمود عالم ولد شیر عالم ، چالیس سالہ ابراہیم ولد رحمت اللہ اور پینتالیس سالہ مہرالنسا زوجہ حمید کے نام سے ہوئی، تمام مرنے والے اور زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

زخمی افراد عباسی شہید، قطر اسپتال اور سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ محمود عالم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لاگئی، ابراہیم کی لاش اہل خانہ حب سول اسپتال سے ہی اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ مہر النسا کی لاش اہل خانہ نے سہراب گوٹھ پر قائم ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تینوں افراد اورنگی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر کے رہائشی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔