جلالپوربھٹیاں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

 نجف ٹاؤن میں پڑوسی ذیشان نے بچی کو اغوا کیا، ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا


Numainda Express March 16, 2020
ذوالقرنین کی بیٹی قریبی دکان سے چیز لینے کیلیے گئی تھی کہ ملزم اغواکرکے لے گیا ۔ فوٹو : فائل

جلال پور بھٹیاں کے محلہ نجف ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ایف آر درج کر کے نامزد ملزم پڑوسی ذیشان علی ماچھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم نے اقرار جرم کرلیا۔ ذوالقرنین کی بیٹی قریبی دکان سے چیز لینے کیلیے گئی تھی، واپس نہ آنے پر والدین نے اسے ڈھونڈنا شروع کردیا، کسی نے بتایا کہ ان کا پڑوسی ذیشان ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ بچی کو رکشہ میں بیٹھا کر بائی پاس کی طرف لے جا رہا تھا۔

والد نے تھانہ جلالپوربھٹیاں میں درخواست دی۔ پولیس نے نامزد ملزم ذیشان علی کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے مبینہ طور پر بچی کے اغوا اور قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |