وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس طلب

اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا


ویب ڈیسک March 16, 2020
اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا جس میں اہم وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ قومی سلامتی کی تشکیل کردہ کورآڈینیشن کمیٹی بریفنگ دے گی جب کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 76 ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جب کہ 50 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں