صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ڈاکٹر ظفر مرزا

قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے، معاون خصوصی برائے صحت


ویب ڈیسک March 16, 2020
قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے، معاون خصوصی برائے صحت۔ فوٹو : فائل

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل تیار ہیں، 14لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |