پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ مکمل صحت یاب

پمز میں یوکے سے آنے والی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک March 16, 2020
پمز میں یوکے سے آنے والی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع

پمز اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ گلگت کی خاتون مریضہ مکمل صحت یاب ہوگئیں جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، متاثرہ مریضہ کافی دنوں سے پمز میں زیر علاج تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ پمز میں اب بھی کرونا کے 3 مریض زیر علاج ہیں، دوسری جانب پمز میں یوکے سے آنے والی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے تاہم خاتون کے شوہر کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |