کورونا وائرس سندھ حکومت کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

سندھ حکومت کی کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز، ذرائع


ویب ڈیسک March 16, 2020
وزیراعلیٰ سندھ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

سندھ میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے باعث صوبائی حکومت نے انتہائی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز دی ہے تاہم فیصلوں اور تجاویز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 76 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔