سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 جون اورانٹرکے 6 جولائی سے ہوں گے

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے، وزیرتعلیم سندھ


ویب ڈیسک March 16, 2020
6 جولائی 2020 سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، سعید غنی: فوٹو: فائل







وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یکم جون سے ہمارا تعلیمی سال شروع ہوگا، یکم سے پندرہ جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، پندرہ جون کے بعد نئی کلاسزشروع ہوں گی، 15 جون سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان اگست 2020 کوہوگا، 6 جولائی 2020 سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جب کہ یکم اگست سے گیارہویں اوربارہویں کی کلاسزشروع ہوں گی، بارہویں جماعت کے نتائج 15 ستمبرکو جاری کردیے جائیں گے۔

سعیدغنی نے کہا کہ آج کھلنے والے اسکول سیل کیے گئے ہیں، آئندہ بھی اسکول بغیراجازت کھلے تو انہیں بند کرائیں گے، حالات تقاضا کرتے ہیں لوگ ہم سے تعاون کریں، حالات کی سنگینی کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ہم بڑی تن دہی سے لوگوں کی اسکریننگ کررہے ہیں، اس وقت ہمیں غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔ والدین سے گزارش ہے بچوں کو گھروں میں رکھیں، چھٹیوں کا مقصد ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، امید ہے حالات بہترہوجائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی اسکول ایڈوانس فیس مانگے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے، اکثروالدین کہہ رہے ہیں اسکول بند ہیں توہم فیسیں کیوں دیں، چھٹیوں میں بھی اسکولوں میں فیس ادا کی جاتی ہے کیونکہ اساتذہ اورملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا ہوتی ہیں، عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی اسکول بچوں سے ایڈوانس فیس نہیں لے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے بات کی ہے، کوشش کر رہے ہیں پورے پاکستان مین چھٹیوں کے حوالے سے ایک فیصلہ ہوجائے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ تفتان سے آنے والے ایک سو دس افراد کا ٹیسٹ کیا تو50 مثبت آئے، تفتان میں کورنٹائن میں جس طرح لوگوں کورکھا گیا اس میں بنیادی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، ہماری معلومات کے مطابق ایران میں 900 پاکستانی موجود ہیں۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |