کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے وزیراعظم

وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 16, 2020
وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات پر مجوزہ پابندی سے متعلق علماء کرام سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی جب کہ معاون خصوصی ظفر مرزا ہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 182 ہوگئی

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو جب کہ موجودہ صورتحال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |