ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائےوزیراعظم کی ہدایت

عوام خوارک اور اشیاء سے متعلق پریشان نہ ہوں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک March 16, 2020
عوام خوارک اور اشیاء سے متعلق پریشان نہ ہوں، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں اشیاء ضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی نے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں، عوام خوارک اور اشیاء سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوارک کی قلت ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |