کورونا وائرس مذہبی اجتماعات پرپابندی سے متعلق وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بات چیت کی


ویب ڈیسک March 16, 2020
۔ وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی۔: فوٹو: پی ٹی آئی

کورونا وائرس کے پیش نظروزیراعظم نے مذہبی اجتماعات پرپابندی کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردارادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگوسمیت قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پربات چیت کی۔



وزیراعظم نے موجودہ صورتحال سے متعلق مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے پیش نظرمذہبی اجتماعات پر پابندی کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق بیان بھی جاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں