ایران میں اہم مذہبی شخصیت کورونا وائرس سے جاں بحق

ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری حکام کی تعداد 12 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک March 16, 2020
78 سالہ آیت اللہ ہاشم بطحایی گلپایگانی میں کورونا وائرس کی تصدیق 2 روز قبل ہی ہوئی تھی، فوٹو : ٹویٹر

WASHINGTON: ایران کے اہم مذہبی شخصیت 78 سالہ آیت اللہ ہاشم بطحایی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کرگئے وہ اُس اہم علما کمیٹی کے رکن تھے جو ملک کے سپریم لیڈر کی تعیناتی کی ذمہ داری نبھاتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اہم ترین مذہبی شخصیت آیت اللہ ہاشم بطحایی گلپایگانی میں چند روز سے علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں اور دو روز قبل ہی ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ایک اسپتال میں قرنطینہ میں رکھے گئے تھے جہاں ان کا علاج بھی جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ خبر پڑھیں : اٹلی میں کورونا وائرس سے 368 اموات، دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ مریض

آیت اللہ ہاشم بطحایی گلپایگانی ایران کی 88 علما پر مشتمل اس سرکاری کمیٹی کے رکن تھے جو ملک کے روحانی پیشوا اور سپریم لیڈر کے چناؤ جیسے اہم کام کے لیے تشکیل دی گئی ہے یہ کمیٹی سپریم لیڈر کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ آیت اللہ ہاشم بطحایی گلپایگانی اس کمیٹی کا حال ہی میں حصہ بنے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس کا خوف: امریکا میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

کورونا وائرس کے باعث آیت اللہ ہاشم بطحایی گلپایگانی کی ہلاکت کے بعد ایران میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے اہم سیاسی اور سرکاری حکام کی تعدد 12 ہوگئی ہے جس میں دو ارکان اسمبلی اور ایک مشیر خارجہ بھی شامل ہیں جب کہ نائب صدر سمیت 3 مزید ارکان پارلیمنٹ زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں