محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

مغربی ہواؤں اوربارش کا نیا سلسلہ 22 مارچ کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 16, 2020
بارش سے قبل کراچی میں گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات۔فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کے درمیان کراچی میں ہلکی اوردرمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کے درمیان شہر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سلسلہ 22 مارچ کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 22 اور 23 مارچ کے درمیان کراچی میں ہلکی اوردرمیانی بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ بارش سے قبل کراچی میں گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |