برطانیہ کی شہریوں کو30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت پاکستان شامل نہیں

برٹش ایئر ویز نے 75 فی صد پروازیں بند کردیں


ویب ڈیسک March 16, 2020
برطانوی شہری پاکستان کا سفر کرسکیں گے، خبر۔ فوٹو، انٹرنیٹ

برطانوی حکومت نے 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی نئی سفری ہدایات جاری کردیں پاکستان کا نام فہرست میں شامل نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاری کردی ہدایات کے بعد برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ جب کہ برٹش ائرویز نے 75 فی صد پروازیں بند کر دی ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 35 اموات ہوچکی ہیں جب کہ تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 1391 ہوچکی ہے جس کے بعد حکومت برطانیہ نے روک تھام کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔ کورناوائرس کے ٹیسٹ سے انکار کی صورت میں گرفتار اور ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو نئے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں، پولیس نئے اختیارات کے تحت محدود طاقت بھی استعمال کر سکے گی اور یہ اضافی اختیارات ہفتے تک تفویض کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |