شہر سے طالبان اور گینگ وار کا رندوں سمیت135ملزم گرفتار
عوامی کالونی سے گرفتار طالبان کارندے پولیو ورکرز، پولیس اہلکاروں کے قتل اور حملوں میں ملوث ہیں
پولیس،رینجرز اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 135 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
عوامی کالونی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان حکیم اﷲ محسود گروپ سے تعلق رکھنے والے3 ملزمان جاسم خان ، نقیب اﷲ اور خیر اﷲ کو گرفتار کر کے ملزمان سے دستی بم ، پستول اور منشیات برآمد کر لی گرفتار ملزمان پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے اور قتل میں ملوث ہیں،بہادر آباد پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ناظم آباد پولیس نے کمانڈوز کے ہمراہ ناظم آباد گلبہار کا محاصرہ کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم شاہد بکک کے5 ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا،سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
حساس ادارے نے زیر حراست سیاسی کارکن کی نشاندہی پر جوہر موڑ سنی ہائٹس میں واقع اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کر لیا، لانڈھی پولیس نے سیکٹر 36/B سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے3 دستی بم ، ایک کلاشنکوف ، ایک رائفل اور مختلف اقسام گولیاں برآمد کر لیں، پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز کی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں70 چھاپہ مار کارروائیوں اور پولیس مقابلے کے دوران 19مفرور،3 اشتہاری ، ایک بھتہ خور، منشیات ایکٹ کے 12 ، ناجائز اسلحہ کے 18اور ڈکیتی کے 43 ملزمان کو گرفتار کرکے 23 پستول اور ایک شاٹ گن برآمد کر لی۔
ملزمان کی تعداد97 ہے،رینجرز سندھ نے درجن بھر مقامات پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کرکے ایس ایم جی سمیت مختلف قسم کے ہتھیار برآمد کر لیے،سرجانی ٹائون پولیس نے تیسر ٹائون ناردرن بائی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزمان فیض ولد عارف اور محمد عمیر ولد عبدالجبار کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل قبضے میں لی ہے، صدر پولیس نے 4 رکنی چور گروہ کو گرفتار کرلیا۔