سپریم کورٹ نوازشریف کے چوروں کو بچانے کا نوٹس لے منور حسن

ڈھائی کروڑ کالا دھن سفید کرنیکا بیان لٹیروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

قومی دولت لوٹنے والوں کوکوئی رعایت نہ دیں، منور حسن۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کی طرف سے کرپشن پر پردہ ڈالنے اور چوروں کو بچانے کی کوششوں کا ازخود نوٹس لیں اور قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی لٹیرے کو کوئی رعایت نہ دیں۔

وزیراعظم کاڈھائی کروڑ کالادھن سفید کرنے کا بیان لٹیروں کوقانونی تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔ منصورہ سے جاری کردہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان ملک میں لاقانونیت کو دعوت دینے اور لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کرنے کی شرمناک کوشش ہے ۔پاکستان سے باہرمنتقل کیے گئے اربوں ڈالربیرونی بینکوں میں پڑے ہیں مگرحکومت کی طرف سے وہ قومی سرمایہ واپس لانے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔




حکومت کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح سوفیصد سے زائدبڑھ چکی ہے ، عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں انتہائی پریشان ہے ،دو وقت کی روٹی کا حصول سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں اور نہ ان میں یہ اہلیت ہے کہ وہ ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکیں۔ زرداری حکومت کی طرح نواز حکومت کی کرپشن کے قصے بھی شہرت کے ساتویں آسمان پرپہنچ چکے ہیں۔
Load Next Story