کورونا کی وجہ سے عوام کو بہار کے بجائے گرمی کا انتظار

مذکورہ وائرس 27،30ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں خود بخود مرجاتا ہے،ماہرین


افضال طالب March 17, 2020
23،24  مارچ کو بارش سے موسم پھر خوشگوار ہوجائے گا،چیف میٹریالوجسٹ (فوٹو: فائل)

کورونا وائرس ختم کرنے کیلیے موسم کی تبدیلی بھی سست روی کا شکار ہوگئی لوگ موسم بہار کی بجائے گرمی کا شدت سے انتظار کرنے لگے۔

گرمی کی شدت آنے میں کم وبیش ایک ماہ لگ سکتا ہے، مارچ کا پورا مہینہ موسم خوشگوار رہے گا، اوسطادرجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکا ہے۔

کورونا وائرس کو مارنے کیلیے درجہ حرارت کم سے کم تیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنا چاہیے، مختلف ممالک کی طرح پاکستان اور لاہور میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ وائرس 27,30 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں خودبخود مرجاتا ہے جس کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد نے اب موسم بہارکی بجائے وائرس کو مارنے کیلئے فوری گرمی کا انتظار کرنا شروع کردیا ہے۔

لاہور میں اس وقت کم سے کم درجہ حرارت 11.5جبکہ زیادہ سے زیادہ26.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، یوں اوسط درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کورونا وائرس کو مارنے کے لئے ناکافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |