رئیسانی کی یاد تازہ ہوگئی وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتا ہے قائم علی شاہ

میری کرسی پر بیٹھنے والا کوئی شخص وزیراعلیٰ نہیں کہلاسکتا، قائم علی شاہ


این این آئی November 30, 2013
رائے سکندر غلطی سے میری کرسی پر بیٹھ گئے تھے، قائم علی شاہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری کرسی پر بیٹھنے والا کوئی شخص وزیراعلیٰ نہیں کہلاسکتا۔

سیکریٹری، سیکریٹری ہوتا ہے اور وزیراعلیٰ، وزیراعلیٰ ہوتا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ عوام کا منتخب ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں جمعے کو پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ان کے نئے پرنسپل سیکریٹری رائے سکندر کا ان کی نشست استعمال کرنے کے معاملے پر سوال پوچھا گیا۔ جواب میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیکریٹری وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ جائے تو وہ وزیراعلیٰ نہیں بن جاتا۔ میری کرسی پر بیٹھ کر کوئی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا۔ رائے سکندر غلطی سے میری کرسی پر بیٹھ گئے تھے۔ میری کرسی استعمال کرنے کے بعد بھی وہ سیکریٹری ہی ہیں اور میں وزیراعلیٰ۔ ایک موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ رائے سکندر غلطی سے میری نشست پر بیٹھ گئے تھے، اب خدا کیلیے ان کا پیچھا چھوڑ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں