مصافحہ اور معانقہ کی بجائے صرف سلام کیا جائے پاکستان علما کونسل
تمام سیاسی و مذہبی اجتماعات کو ملتوی کرنے کا فتویٰ جاری
لاہور:
پاکستان علما کونسل نے تمام سیاسی و مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کرنے کا فتویٰ دیا ہے۔
پاکستان علما کونسل نے کوروناوائرس سے بچنے کے لیے اجتماعی فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کوروناوائرس کے خطرے کی زد میں ہے،یہ مہلک وائرس وبا کی طرح پھیل کر انسانی جانوں کو متاثر کر رہا ہے، اس سے نجات کے لیے شریعت اسلامی کے رہنمااصولوں کو اپنانا ہوگا۔
پاکستان علما کونسل نے فتویٰ دیا کہ تمام سیاسی و مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کردیا جائے، جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں اردو تقریر ختم اور عربی خطبات کو مختصر کر دیا جائے، مصافحہ اور معانقہ کی بجائے صرف السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کہا جائے۔
حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا کہ مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور نماز باجماعت فرش پر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے، نمازیں مساجد میں کھلی جگہ پر ادا کی جائیں تو بہتر ہوگا، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے آئیں اور نماز کے بعد کی سنتیں بھی گھر میں ادا کریں، حکومت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، یہ تدابیر قطعی طور پر توکل علی اللہ کے خلاف نہیں۔