مسلح افواج کی تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف آئی ایس پی آر

پاکستانی عوام کا تحفظ اورحفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک March 17, 2020
ملک بھرکے میں ملٹری اسپتال میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہیں، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

لاہور: مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردی ہیں۔ ملک بھرکے میں ملٹری اسپتال میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہیں۔ اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا، مزید 10 میں تصدیق

اس متعلق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ تمام کمانڈرسول انتظامیہ کی مدد کریں گے، پاکستانی عوام کا تحفظ اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں