پوائنٹس کی بنیاد پرکسی ٹیم کو ٹرافی دینا خواہش ضرور ہوسکتی لیکن حقیقت نہیں عاطف رانا
فائنل کا فیصلہ موزوں وقت پر میدان میں ہی ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
عاطف رانا کا کہنا ہے کہ زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر ملتان سلطانز کو ٹرافی دینا ممکن کسی کہ خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں اور پی ایس ایل ٹرافی کا فیصلہ کسی موزوں وقت پر میدان میں کھیل کر ہی ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے، موجودہ صورتحال میں لیگ کے میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام فرنچائزمالکان کی مشاورت سے ہوا، ایونٹ ری شیڈول ہونے پر اب میچز ممکن ہوسکیں گے، زیادہ پوائنٹس پانے والی ٹیم ملتان سلطانز کو ٹرافی دینا کسی کہ خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوسکتا۔
عاطف رانا نے کہا کہ گراونڈ میں کھیلنا نہیں تو پھر ٹاس پر ہی ہارجیت کرلیا کریں، مقابلے ہی اس لیگ کا حسن ہیں اور اس سے ہی یہ ایونٹ مقبول ہوا ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک مشکل وقت ہے اور سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، لیگ ملتوی کرنا ایشو نہیں بلکہ پاکستانیوں کی حفاظت کرنا اہم ہے، انسانی زندگی پہلے ترجیح ہونی چاہیے، پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لیگ کوپاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا، لاہور سمیت پورے پاکستان کے شائقین کرکٹ نے قلندرز کو بہت سپورٹ کیا اور ہارنے کے باوجود ساتھ نہیں چھوڑا۔