کورونا وائرس کے باعث پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا پارٹی کا سالانہ اجتماع بھی مؤخر کردیا ہے، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک March 17, 2020
وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلی سندھ کی سفارشات کا فوری نفاذ کریں، بلاول بھٹو فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلزپارٹی تمام غیرضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی، سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے اہم اعلان کرنا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام غیرضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا پارٹی کا سالانہ اجتماع بھی مؤخر کردیا گیا ہے، کارکنان کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں، صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور سماجی دوری کی مشق کرنے کے ساتھ خود بھی حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں۔



بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت قابل تعریف ہے کہ وہ سب کچھ کررہی ہے جو اس کے اختیار میں ہے، کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت تمام حکومتوں سے بہتر ہے، وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلی سندھ کی سفارشات کا فوری نفاذ کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں