اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

کورونا کے باعث ملکی معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی ہوگی اور مجموعی قومی پیداوار کی نمو 3 فیصد رہے گی، اسٹیٹ بینک


March 17, 2020
رواں مالی سال افراط زر 11 سے 12 فیصد رہے گا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا جس میں شرح سود کم کرکے 12 اعشاریہ 5 فیصد کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 75 بیسس پوائنٹ کم کردیا ہے اور شرح سود 12.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال افراط زر 11 سے 12 فیصد رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی ہوگی اور مجموعی قومی پیداوار کی نمو 3 فیصد رہے گی، جب کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث نئی صنعتیں لگانے کیلیے 100 ارب روپے کی نئی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں، اسٹیٹ بینک کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں کو 5 ارب کے قرضے دے گا اور ایک اسپتال زیادہ سے زیادہ 20 کروڑ قرضہ حاصل کرسکے گا، یہ رقم کرونا وائرس سے نمٹنے، ویکسین، وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |