ستمبر2019 سے منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع

شہری معلومات میں ترمیم و تبدیلی کے لیے آن لائن سروس کا زیادہ استعمال کریں، چیئرمین نادرا

فیصلہ دفاتر میں ہجوم کم کرنے کی حکمت عملی کے پیش نظر کیا گیا، فوٹو، فائل

نادرا نے یکم ستمبر 2019 سے منسوخ ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں یکم جولائی 2020 تک توسیع کردی ہے۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا ہے کہ جن شہریوں کے شناختی کارڈ کی میعاد ستمبر 2019 سے ختم ہوچکی ہے انھیں یکم جولائی تک اپنے کارڈز کی تجدید کروانے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ معلومات میں ترمیم و تبدیلی کے لئے نادرا ویب سائٹ پر آن لائن سروس کا استعمال کیا جائے۔




ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف عوامی مقامات پرہجوم کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور کئی عوامی اجتماعات پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔ اسی لیے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے اپنے دفاتر پر آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔ فیصلے سے تمام ریجنل دفاتر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story