روپے کے مد مقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158.20 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 157.50 روپے ہوگئی


Business Reporter March 17, 2020
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158.20 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 157.50 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے158.20 روپے سے بڑھ کر158.50 روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے158.50 روپے سے بڑھ کر158.90 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے157 روپے سے بڑھ کر157.50 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171روپے سے بڑھ کر 171.50رو پے ہوگئی اور قیمت فروخت175روپے سے گھٹ کر174.50رپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید2.50روپے کی کمی سے190.50روپے سے گھٹ کر188روپے اورقیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.80روپے سے گھٹ کر40.70روپے ہوگئی اورقیمت فروخت41.50روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.80روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی، چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں