کورونا کے بعد اسلام آباد میں پولن الرجی نے سر اٹھانا شروع کر دیا

پولن کے بڑھنے سے بھی دمہ، شوگر، بلڈ پریشر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


شبیر حسین March 18, 2020
پولن کے بڑھنے سے بھی دمہ، شوگر، بلڈ پریشر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے بعد شہر اقتدار میں پولن الرجی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی شرح سب سے زیادہ 17 ہزار254 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کیاگیاہے جو معمول سے بہت زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درختوں کے زریعے پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر اگر 1-114 تک ریکارڈ ہو تو اسے پولن کی کم شرح کہتے ہیں۔ اگر پولن کی مقدار15-89تک پہنچ جائے تو درمیانہ، پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر 90-1499 ریکارڈ کیا جائے تو اس کو بلند سطح کہتے ہیں جبکہ اگر یہ مقدار فی کیوبک میٹر1500سے تجاوز کر جائے تو اسے بلند ترین سطح سمجھا جاتا ہے تاہم اسلام آباد میں درختوں(جنگلی شہتوت) سے پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر40ہزار سے بھی تجاوزکرتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں