کورونا افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل روک دیا گیا

حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا۔


APP March 18, 2020
حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کراسنگ پوائنٹس کی بندش کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔

یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کراسنگ پوائنٹس کی بندش کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔ یہ عمل حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں اضاخیل نوشہرہ اور بلوچستان میں بلیلی، کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کے مراکز اگلے احکامات تک جبکہ افغانستان میں امدادی رقوم دینے کے مراکز بھی بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |