وزیراعظم کا کاروبار نہیں اور چاہتے ہیں کسی اور کا بھی نہ ہو عدنان صدیقی

عدنان صدیقی نے مذاق ہی مذاق میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث وزیراعظم پر تنقید کی


ویب ڈیسک March 18, 2020
عدنان صدیقی نے مذاق ہی مذاق میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث وزیراعظم پر تنقید کی فوٹوفائل

اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واحد پاکستانی ہیں جن کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا کاروبار بھی نہ رہے۔

عدنان صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے متعلق دئیے گئے بیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ مذاق ہی مذاق میں وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث ان پر تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں عدنان صدیقی اور حرامانی نے امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہاں موجود ضمیر چوہدری نامی شخص نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہیں اور عمران خان کے ٹائیگر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید مجھے ذلیل وخوار کرکے میری تعریف کررہے ہیں؟ عدنان صدیقی

جس پر عدنان صدیقی نے کہا کوئی کمال نہیں کرتے آپ۔ اسی وقت تقریب میں موجود اداکارہ حرا مانی نے کہا کوئی اچھا کام کریں یار، حرا مانی کی اس بات پر ہال میں موجود تمام لوگوں نے انہیں داد دی اور کہا زبردست۔

عدنان صدیقی نے اسی شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں پھر انہوں نے کہا پہلے یہ بتائیں عمران خان سے کون کون محبت کرتا ہے؟ جس پر ہال میں موجود بہت سارے لوگوں نے ہاتھ کھڑا کرکے مثبت جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کا بہادر جوانوں کو دلکش انداز میں خراج تحسین

بعد ازاں عدنان صدیقی نے کہا عمران خان واحد پاکستانی وزیراعظم ہیں جنہیں ہم نے منتخب کیا جس کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے یہ کمال کی بات ہے تالیاں ہونی چاہیئں اس پر، اور دوسری بات ہے وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے۔ عدنان صدیقی کی اس بات پر ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B93GtqUlhUD/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں