کورونا وائرس عوامی نیشنل پارٹی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے، اعلامیہ


ویب ڈیسک March 18, 2020
پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے، اعلامیہ فوٹوفائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرتمام پارٹی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باچا خان مرکز پشاورسے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ عام عوام کو بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں کم سے کم رکھیں تاکہ ان کی زندگی کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کوئی بھی اجتماع منعقد نہیں ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی 5 اپریل تک اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کررہی ہے۔ کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباسے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔ اس حوالے سے نئی صورتحال کے مطابق پارٹی کارکنان کو آگاہی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |