کورونا وائرس سندھ حکومت کا ہزاروں خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا فیصلہ

راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی


ویب ڈیسک March 18, 2020
پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے جب کہ پراوژنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تین روز میں فروخت کنندگان سے راشن بیگز کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے جب کہ سندھ اور پنجاب میں نئے کیسزکی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں