نندی پور ریفرنس راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

ملزمان نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں، احتساب عدالت کا فیصلہ


ویب ڈیسک March 18, 2020
نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھا جائے، عدالت کا فیصلہ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس کے ملزمان راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ملزمان ریلیف کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نندی پور ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی تھی، نیب نے ملزمان کو نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بری کرنے کی مخالفت کی تھی، سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کی درخواست بریت ترمیمی آرڈی نینس سے قبل منظور کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں