حالیہ ڈرون حملوں سے امریکا کے پاکستان اور افغانستان سے تعلقات کشیدہ ہوگئے امریکی اخبار

امریکا کی فضائی کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ٹوٹنے کا سبب بن سکتی ہیں، نیویارک ٹائمز


ویب ڈیسک November 30, 2013
افغانستان میں ڈرون حملوں کے باعث افغان صدر نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکی اخبار فوٹو رائٹرز/فائل

WELLINGTON: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں حالیہ ڈرون حملوں سے امریکا کےدونوں ممالک سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ نئی بات نہیں تاہم پے درپے حالیہ ڈرون حملوں نے دونوں ممالک کو ایک بار پھر دشمنی اور دوستی کے دوراہے پرکھڑا کر دیا ہے۔ اخبارکا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے یہ حملے انتہائی نازک وقت میں کیے گئے ہیں۔ ایک طرف پاکستان میں فوجی اقتدار کی منتقلی ہوئی ہے تو دوسری جانب امریکا افغان سیکیورٹی معاہدہ پر حامد کرزئی کے دستخط ہونےہیں۔

اخبار لکھتاہےکہ پاکستان میں پہلے ہی ڈرون حملوں کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہےجب کہ تحریک انصاف نے تو ڈرون حملوں کا ذمہ دار پاکستان میں سی آئی اے کے ایجنٹ کو قرار دیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان میں ڈرون حملوں کے باعث افغان صدر نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو مارنےکےلیے امریکا کے پاس ڈرون کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں کیونکہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈا نہیں جب کہ افغانستان میں فوجی کارروائیاں محدود ہوگئی ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکا کی فضائی کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ٹوٹنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |