آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان

بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کی ہے


Muhammad Yousuf Anjum March 18, 2020
بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کی ہے

انڈین پریمیر لیگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔ بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پٹ کمنز،اسٹیواسمتھ،ڈیوڈوارنر،گلین میکسول سمیت 17 آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنےپر غور کررہےہیں۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں آئی پی ایل معاہدے کر رکھے ہیں، ہم انہیں براہ راست کوئی ہدایات نہیں دے سکتے لیکن موجودہ صورت حال میں مشورہ دے سکتے ہیں، آئی پی ایل میں کھیلنا یا نہیں، اس کا فیصلہ خود کرکٹرز نے کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں