عالمی اداروں کی پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 53 کروڑ ڈالر کی پیشکش

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 35 کروڑ ڈالر جبکہ عالمی بینک نے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے

ملنے والے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے فوٹو: فائل

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 53 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا مالی تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ عالمی بینک 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ یہ فنڈز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔
Load Next Story