کورونا وبا اللہ پر توکل لیکن احتیاط بھی ضروری ہے شہزاد رائے کا پیغام

شہزاد رائے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے والوں پر طنز کیا ہے


ویب ڈیسک March 18, 2020
حکومتی سطح پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے فوٹو فائل

شہزاد رائے نے ملک میں جاری جان لیوا کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک اس وائرس کی لپیٹ میں ہیں جب کہ 8000 لوگ کوروناکے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوسکی لہذٰا اس صورتحال میں لوگوں کو زیادہ سےز یادہ احتیاط برتنے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنکاروں کی کورونا وائرس سے متعلق وائرل ہونے والی مزاحیہ ویڈیوز

تاہم ایسے لوگ بھی ہیں جو اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرتے ہوئے اس بات پر یقین رکھے ہوئے ہیں کہ موت تو ایک دن آنی ہے لہذٰا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی کیا ضرورت۔ ان تمام لوگوں کے لیے گلوکار شہزاد رائے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے والوں پر طنز کیا ہے۔

ویڈیو میں شہزاد رائے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میں ابھی راستے سے آرہا تھا تو ایک دوست سے ملاقات ہوئی اور وہ مجھے دیکھتے ہوئے گلے لگانے لگے تو میں نے کہا دور دور سے، جس پر انہوں نے کہا آپ کیسی بات کررہے ہیں ، اللہ مالک ہے۔ تو میرے ان دوستوں کے لیے شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔ اس جملے کے بعد شہزاد رائے نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ گانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے الفاظ یوں ہیں؛

یار ملک میں بڑی ٹیشن ہوگئی ہے، کوئی نہیں کوئی نہیں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دو، کچھ نہ کر کچھ نہ کر تو سب کچھ اللہ پر چھوڑ دے، بس اللہ ہی تیرا حافظ ہے۔ انسٹاگرام پر شہزاد رائے نے پیغام لکھا یہ ویڈیو ان دوستوں کے لیے ہے جو گلے لگانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کورونا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B91aVg_JJ3Y/"]

واضح رہے کہ حکومتی سطح پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جس کے تحت کہا جارہا ہے کہ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں، گلے نہ لگیں، ماسک پہنیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں