پی ایس ایل میں شریک ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل

رپورٹس موصول ہونے پر میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، ترجمان پی سی بی

رپورٹس موصول ہونے پر میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، ترجمان پی سی بی

پاکستان سپرلیگ میں شریک ملکی، غیرمکی کھلاڑیوں، براڈ کاسٹرز، میچ آفیشلز، کمنٹیٹرز، ٹیم انتظامیہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔


پی سی بی ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 123 اور آج 11 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 134 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرواے گئے ہیں۔ جن کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہے، مذکورہ افراد کی رپورٹ موصول ہونے پر اسے میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

پی سی بی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے لیے جاری کردہ میڈیکل ایڈوائزری پر پوری طرح عمل کررہا ہے، میچز کے دوران بھی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا گیا، سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی ہونے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ٹیسٹ کروانا بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔
Load Next Story