شنیرا اکرم کا کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے انوکھا مشورہ

جراثیموں کی وجہ سے صرف ہاتھوں کو ہی دھونا ضروری نہیں، اہلیہ وسیم اکرم


/Abbas Raza March 18, 2020
جراثیموں کی وجہ سے صرف ہاتھوں کو ہی دھونا ضروری نہیں، اہلیہ وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے موبائل فون کو بھی صاف رکھنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ صرف ہاتھوں کو دھونا ضروری نہیں، موجودہ صورتحال میں ہر شخص کو اپنا موبائل فون بھی روز صاف کرنا چاہئے، شنیرا اکرم نے اس کپڑے کی تصویر بھی شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنا موبائل فون صاف کیا اور اس پر خاصی گرد جمی بھی نظر آئی۔



شنیرا اکرم نے لکھا "جراثیموں کی وجہ سے صرف ہاتھوں کو ہی دھونا ضروری نہیں، آپ کتنی مرتبہ اپنے موبائل فون کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں اور کان پر لگانے کیلیے چہرے کے قریب لے جاتے ہیں؟ خود بھی یہ کام کرنے سے پہلے میرے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیجئے گا۔"

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔