بھارت سے آنے والے جنوبی افریقی کرکٹرز کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت

تمام کھلاڑی 14دن تک خود کو تنہائی میں رکھیں، چیف میڈیکل آفیسر


ویب ڈیسک March 18, 2020
تمام کھلاڑی 14دن تک خود کو تنہائی میں رکھیں، چیف میڈیکل آفیسر

بھارت سے وطن واپس آنے والے جنوبی افریقی کرکٹرز کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

جنوبی افریقی ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر شعیب منجرا کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کم از کم 14دن تک خود کو تنہائی میں رکھیں یا کم از کم دوسروں سے فاصلہ رکھیں، فیملیز اور آس پاس رہنے والوں کو محفوظ رکھنے کیلیے یہ احتیاطی تدبیر اپنانا ضروری ہے، اگر اس دوران کسی کرکٹر میں بھی کوئی مشکوک علامات ظاہر ہوتی ہیں تو فوری طور مطلع کریں تاکہ مکمل میڈیکل چیک اپ اور علاج کیا جاسکے۔

پروٹیز ٹیم کے ٹور کا دھرم شالا میں شیڈول پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دوسرے میچ سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے سیریز ختم کردی گئی اور مہمان کرکٹرز کولکتہ میں مقید ہوکر رہے گئے، منگل کو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔