کورونا وائرس بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر بند کردیئے

دفتر میں آنے کی ضرورت نہیں، گھر سے ہی کام کرسکتے ہیں، ترجمان بی سی سی آئی


Abbas Raza March 18, 2020
دفتر میں آنے کی ضرورت نہیں، گھر سے ہی کام کرسکتے ہیں، ترجمان بی سی سی آئی

کورونا وائرس کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر بند کردیئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بی سی سی آئی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں قائم ہیڈ کوارٹر فوری طور پر بند کرتے ہوئے ملازمین کو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ دفتر میں آنے کی ضرورت نہیں، گھر سے ہی کام کرسکتے ہیں،تاہم اگر کوئی آنا چاہے تو ایسا کرسکتا ہے۔

دریں اثنا بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کیمپس بھی ختم کردیئے گئے ہیں،تاہم پلیئرز کی بحالی کے پروگرام روکنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔