کورونا کیخلاف آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ فخر زمان نے ویڈیو بیان جاری کر دیا

”سلیوٹ سلام“ کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں، فخرزمان


Abbas Raza/ March 18, 2020
”سلیوٹ سلام“ کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں، فخرزمان

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان بھی کورونا کے خلاف مہم کا حصہ بن گئے۔

لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز فخرزمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم "سلیوٹ سلام" کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب یکجا ہیں، پوری دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے، احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی اس کا توڑ ہے۔



فخرزمان نے کہا کہ "سلیوٹ سلام" کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں، شہری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔