رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 25 فی صد رہے گی موڈیز

ایشیا کی مجموعی شرح نمو میں بھی کمی واقع ہوگی 2.8 فی صد رہنے کا امکان ہے، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ادارہ


Irshad Ansari March 18, 2020
اس سے قبل پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

عالمی کریٹٹ ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرخ نمو 2.9 فی صد کے بجائے 2.5 فیصد رہے گی پاکستان سیمت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو میں بھی کمی واقع ہو گی۔

اس سے قبل معاشی شرح نمو2 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم طلب میں کمی سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سرحد پار تجارت اور سپلائی چین میں تعطل،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کے لئے مشکلات کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوگی۔

ادارے نے جاپان کی معاشی شرح نمو صفر رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ مجموعی طور پر ایشیا کی معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 8 فیصد رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔